دواسازکمپنیوں کوجان بچانے والی ادویات کی فراہمی یاپیداوار روکنے پروارننگ جاری

جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سائرہ افضل تارڑ

جمعہ 29 جولائی 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے دوا ساز کمپنیوں کو جان بچانے والی رجسٹرڈ ادویات کی پیداوار اور سپلائی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افصل تارڑ کہتی ہیں کہ جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن بورڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اپنے اجلاس میں جان بچانے والی ادویات بنانے والی ان تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو وارننگ دی ہے جن کمپنیوں نے جان بچانے والی ادویات رجسٹر تو کرائی ہیں لیکن وہ ان ناگزیراورانتہائی ضروری ادویات کی پیداوار اور مناسب سپلائی نہیں کر رہی ہیں۔

جن کی وجہ سے مارکیٹ کو بار بار جان بچانے والی ادویات کی کمی کا سامنا ہے ایسی تمام کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ناصرف دوا ساز کمپنیوں سے موجودہ سہ ماہی میں خام مال کی درآمدسمیت پیداوار اور فروخت کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ساتھ ہی ان کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ مطلوبہ ریکارڈ7دن کے اندر ڈرگ رجسٹریشن ڈویڑن اور کوالٹی ڈویڑن میں جمع کرایا جائے۔دوا ساز کمپنیوں کو ہر سہ ماہی کے اختتام پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :