لاہور،دوران سفر سگریٹ سلجھانے پر مسافر گرفتار و رہا،بھاری جرمانہ عائد

اویس نے باتھ روم میں سگریٹ سلگایا تو لارم بج گیا ،اہلکاروں نے حراست میں لے لیا

جمعہ 29 جولائی 2016 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) سیگریٹ کی لت نے مسافر کو مشکل میں ڈال دیا دوران سفر سیگریٹ سلگانے پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے آنے ولای نجی ایئرلائن کی پرواز میں سوار مسافر اویس نے دوران پرواز باتھ روم میں سیگریٹ سلگا لیا جس کے باعث دھویں سے باتھ روم میں نصب سیکورٹی الارم بج پڑھا جس کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جہاز میں سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے لیا اور پرواز کی لینڈنگ پر علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر تعینات ایئرپورٹ سیکورتی حکام کے حوالے کر دیا سیکورٹی حکام نے مسافر اویس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔

مسافر کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنا پڑا اور ایئرپورٹ پر موجود مسافر کے اہلخانہ کی شخصی ضمانت پر ایئرپورٹ حکام نے مسافر کو رہا کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :