کراچی،حساس اداروں کی کارروائی ،2 فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 29 جولائی 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) حساس ادارے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے18سال سے مطلوب دو فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جبکہ ملزم درجنوں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے1998 میں دو فوجی اہلکاروں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر شاہد افروز کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کے دو قریبی ساتھی جبران اور شاکر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم درجنوں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش کئی افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ ملزم کا اگلا ٹارگٹ سرور کمانڈو اور سجاد حیدر تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم کو حالیہ فوجی جوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :