کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی

جمعہ 29 جولائی 2016 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم منہاج قاضی عدالت میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر تے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرملزم منہاج قاضی کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں۔ عدالت نے ندیم نصرت ، قائد ایم کیو ایم، سہیل زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ کیس کے ایک ملزم صولت مرزا کو پھانسی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :