Live Updates

سیاسی دباؤ ختم کرکے سندھ پولیس کو مثالی پولیس بنایا جاسکتا ہے، نئے وزیراعلیٰ عوامی خدمت کے ذریعے ہی کامیاب رہیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 16:36

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی دباؤ ختم کرکے سندھ پولیس کو مثالی پولیس بنایا جاسکتا ہے، نئے وزیراعلیٰ عوامی خدمت کے ذریعے کامیاب رہیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سندھ پولیس میں جرائم پیشہ لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور انہی لوگوں سے اپنے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نئے وزیراعلیٰ سندھ پولیس میں اصلاحات لائیں اور ان پر سیاسی دباؤ ختم کرکے انہیں مثالی فورس بنانے میں اپنا کردار اداکرے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے پولیس پر سیاسی دباؤ ختم کردیاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ نئے وزیراعلیٰ سندہ عوام کی خدمت کیلئے اپنا ذہن استعمال کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات