قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹرز کی شمولیت خوش آئند ہے ، تمام صوبوں کو برابر نمائندگی ملے گی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار یعقوب خان ناصر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 16:36

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سینیٹرز کی قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ، اس سے تمام صوبوں کو برابر نمائندگی ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور وفاقی وزیر خزانہ کی کوششوں کے نتیجہ میں سینیٹرز کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ہے، ایوان بالا کو بھی تمام وزارتوں کے آڈٹ اعتراضات پر اپنی رائے اور دلچسپی لینے کے حوالے سے یہ اچھا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فاٹا اور چاروں صوبوں کو برابر نمائندگی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :