سندھ کے نئے وزیراعلیٰ با اختیار ہوئے تواچھی امیدیں رکھی جاسکتی ہیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 16:36

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ اگر با اختیار ہوئے تواچھی امیدیں رکھی جاسکتی ہیں ورنہ قائم علی شاہ کو یاد کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں سزائے موت کی سزا پانے والے پاکستانی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، اس حوالے سے میڈیا نے اچھا کردار ادا کیا، ذوالفقار بارش کا پہلا قطرہ ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ممبران کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کرنے سے کمیٹی مزید مضبوط ہوگی اور اس میں ایوان بالا کے ممبران بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :