دبئی:غلیل کی مدد سے شخص کو 300فٹ اوپر ہوا میں پھینکنے کا مظاہرہ

جمعہ 29 جولائی 2016 16:36

دبئی:غلیل کی مدد سے شخص کو 300فٹ اوپر ہوا میں پھینکنے کا مظاہرہ

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): غلیل کی مدد سے چڑیوں یا دوسرے چھوٹے پرندوں کا شکار کرنے تو سنا ہو گا۔لیکن کل دبئی میں غلیل کی مدد سے ایک انسان کو 300فٹ اوپر تک ہوا میں اچھالا گیا۔

(جاری ہے)

دبئی مرینا کی عمارتوں کے درمیان دنیا کے مشہور بیس جمپر کرس ڈوگز میک ڈوگیل کو کرین کی مدد سے تیار کردہ بڑی غلیل سے ہوا میں اچھالا گیا ۔ ڈوگز میک ڈوگیل کو صرف صفر سیکنڈ میں 200کلو میٹر کی رفتار سے ہوا میں اچھالا جاتا ہے ۔ ہوا میں ڈوگز میک ڈوگیل کو 6جیز کی طاقت کو جھیلنا پڑتا ہے ۔ اس مظاہرے کو متعدد افراد نے دیکھا ہے ۔ جبکہ انٹرنیٹ پر اس مظاہرہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ لوگوں نے ڈوگز میک ڈوگیل کے مظاہرے کی تعریف کی ہے ۔