اقتصادی غربت کے ساتھ ساتھ ذہنی غربت کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی قوم ایماندار ہے ،ملک کی ترقی سیاسی استحکام اور پالسیوں میں تسلسل کے بغیر ممکن نہیں ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کرداد ادا کررہاہے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابی آئی ایس پی کے پاکستان کی آبادی کے رپورٹ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 16:17

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی غربت کے ساتھ ساتھ ذہنی غربت کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی قوم ایماندار ہے ،ملک کی ترقی سیاسی استحکام اور پالسیوں میں تسلسل کے بغیر ممکن نہیں ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کرداد ادا کررہاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کی آبادی کے رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے چئیرپرسن ماروی میمن بھی موجودتھی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک خاص آمدنی سے کم بیواؤں ،یتیموں اور معذروں کی کفالت کے لئے قدم اٹھانا ریاست کا ایک بڑا عمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام اشاریے یہ بتا رہے ہیں کہ2016 ء کا پاکستان 2013 ء کے پاکستان سے بہتر ہے،یہ مثبت سوچ اور خود اعتماد قوم کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ غربت کا خاتمہ کسی بھی ملک کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے ،بی آئی ایس پی ملک کے 5 کروڑ لوگوں کی مالی معاونت کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت 2018 ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کرے گی ، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 200 ارب کردیا ہے ،اسی طرح تعلیم کے شعبے پرحکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غربت کا خاتمہ کسی بھی ملک کے لئے بڑا چیلنج ہے اور یہ پروگرام غریبوں کی معاونت کے لئے کام کررہاہے،بی آئی ایس پی ایشیاء کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو غریبوں کی معاونت کر رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت کچھ اچھا ہورہاہے مگر ہماری میڈیا صرف منفی پہلو دیکھا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں،سی پیک منصوبے کی بدولت ملک میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں کو معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہاکہپاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل میں ہے، پاکستان کے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل ہو چکے ہیں، اس کے ہماری ترقی اور خطے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ گووادر سی پیک کا گیٹ وے ہو گا، یہ اس صدی کا بڑا موقع ہے اس کو ضائع نہیں کر سکتے ،خطے کے تین ارب عوام کو اس کا فائدہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :