مال روڈ:مقامی ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی

رابعہ نصیر کوئین میری کالج میں کرکٹ ٹیم کی کوچ تھیں، لڑکی کے بیگ سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 16:13

مال روڈ:مقامی ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :مال روڈ پرمقامی ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے،رابعہ نصیر کوئین میری کالج میں کرکٹ ٹیم کی کوچ تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مال روڈ پرمقامی ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔جبکہ لڑکی کے بیگ سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رابعہ نصیر کی لاش ہوٹل کی لابی کے واش روم سے ملی ہے۔رابعہ نصیر کوئین میری کالج میں کوچنگ کی کلاسز دے رہی تھیں۔تاہم واقعہ سے متعلق پولیس انکوائری کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :