ایوان بالا میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل 2016ء کی منظوری کے دوران نماز جمعہ کا وقفہ

جمعہ 29 جولائی 2016 16:12

اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) سینٹ میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل 2016ء کی منظوری کے دوران نماز جمعہ کا وقفہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی تاخیر سے آمد کے باعث سینٹ کا اجلاس دو گھنٹے تک ملتوی کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر مملکت کی آمد پر الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل کی منظوری کے دوران نماز جمعہ کا وقت ہوگیا جس کے باعث چیئرمین سینٹ نے اجلاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :