مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت جمع

جمعہ 29 جولائی 2016 16:12

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو یہاں اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت پیش کی ۔

(جاری ہے)

بار کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وکلاء برادری بھارتی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر ے گی انہوں نے بتایاکہ بار ایسوسی ایشن نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کمشیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔