راس الخیمہ: گھر یا فلیٹ کو چوروں سے کیسے بچایا جا سکتاہے

جمعہ 29 جولائی 2016 16:10

راس الخیمہ: گھر یا فلیٹ کو چوروں سے کیسے بچایا جا سکتاہے

راس الخیمہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): راس الخیمہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف بریگیڈئیر عبداللہ خامیس الحادی نے مقامی اخبار کو بتایا ہے کہ شہریوں کو چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیئے کون سے اقدامات ضروری ہوتے ہیں ۔ بریگیڈئیر عبداللہ خامیس الحادی مطابق مندرج ذیل اقدامات کرنے سے چوریوں میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے.
۔گھر کی کچھ لائیٹیں رات کے وقت آن رہنی چاہیئے ۔


۔ رات کو یا دن میں گھر خالی ہونے کی صورت میں دروازوں اور کھڑکیوں کو اچھی طرح بند کریں۔
۔

(جاری ہے)

اچھی قسم کے سی سی ٹی وی کیمرے گھر کے مختلف حصوں جہاں پر قیمتی اشیاء رکھی ہوں وہاں نصب کرنا ضروری ہے ۔
۔ کوشش کریں گھر کو خالی نہ چھوڑیں کوئی نہ کوئی گھر پر موجود ہو تو بہتر ہے ۔
ان اقدامات سے گھر یا فلیٹ میں چوری کو روکنا کسی حد تک ممکن ہو جاتا ہے ۔ بریگیڈئیر عبداللہ خامیس الحادی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اقدامات کے علاوہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام بھی اپنی طرف سے چوریوں کاروکنے کے اقدامات کر وہے ہیں۔ عمارتوں کے بڑے حصوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں۔ جس کے باعث چوری کی ورداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے.