دبئی: کراٹے کی ماہرغیر ملکی خاتون نے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:49

دبئی: کراٹے کی ماہرغیر ملکی خاتون نے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو غیر ملکی خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش کرنے پر تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جارجیا کی شہری خاتون نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے دوست کی برتھ ڈے پارٹی پر اسے پھولوں کا تحفہ دینا چاہ رہی تھی۔ ْ اس مقصد کے لیئے اس نے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورسے پھولوں کی دوکان پر جانے کے لیئے کہا۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اسے پھولوں کی دوکان کی بجائے زبردستی صحرا کی طرف لے گیا۔ جس کے بعد ڈرائیور نے اس کے کپڑے اتارنے او ر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی. مگر کراٹوں کی ماہر ہونے کی وجہ سے میں نے پاکستانی ڈرائیور کی خوب جم کر دھلائی کی اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پاکستانی ڈرائیور کار میں موجود جارجین خاتون کا پرس اور پندرہ سو درہم لے اُڑا۔

پاکستانی ڈرائیور نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ خاتون اس کے ساتھ خود گئی تھی ۔اور اس نے ناجائز کام کے عوض اس سے 500درہم طلب کیئے تھے ۔غیر ملکی خاتون نے اس کے خلاف من گھڑت کہانی بنائی ہے ۔ عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں پاکستانی ڈرائیور کو تین سال قید اور سزا ختم ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔ پاکستانی ڈرائیور کے پاس تیس دن کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔