سول اسپتال کے ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت پولیس نے تحقیقات شروع کردی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:40

کراچی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) سول اسپتال میں ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر انیل کمار جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سول اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو وارڈ میں ڈیوٹی پر معمور تھے اور آرام کی غرض سے ڈاکٹر رومز میں چلے گئے وہیں سے ان کو مردہ حالت میں پایا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ عیدگاہ کے ایس ایچ او نعیم الدین نے اے پی پی کو بتایا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کے ڈاکٹر نے خودکشی کی ہے یا طبعی موت ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ایس پی سٹی شہلا قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سول اسپتال کے کمرہ سے ڈاکٹر انیل کمار کی لاش تحویل میں لے کر میڈیکو لیگل کارروائی کے روانہ کر دی ہے۔ انہوں کہا کہ کمرہ سے ملنے والے کولڈ ڈرنک اوردیگر ادویات کو فارانزک لیب بھیج دیا گیا اور ان کے بھائی جو لاڑکانہ میں ڈاکٹر ہیں انہیں واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :