وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گوادر میں دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کئے گئے کامیاب آپریشن میں ملزمان کی گرفتاری اور ان سے اسلحہ و دیگر اشیاء کی برآمدگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد

جمعہ 29 جولائی 2016 15:40

کوئٹہ۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گوادر میں دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کئے گئے کامیاب آپریشن میں ملزمان کی گرفتاری اور ان سے اسلحہ و دیگر اشیاء کی برآمدگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پر امن صوبہ بنانے کیلئے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیا ں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کی بدولت آج صوبے میں امن وامان قائم ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کی بحالی کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ دہشتگرد چاہے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اب بلوچستان میں دہشتگردوں کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :