ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا کاپیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان

اختلاف رائے رکھنا ہی جمہوریت کا حسن ہے،پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوا ہوں،ووٹ بھی پیپلزپارٹی کو ہی دوں گا۔ایم پی اے حسنین مرزا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 15:25

ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا کاپیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا نے پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار مراد علی شاہ کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے رکھنا ہی جمہوریت کا حسن ہے،پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوا ہوں،ووٹ بھی پیپلزپارٹی کو ہی دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی،آئینی اور اخلاقی فرض ادا کرنے کیلئے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوا ہوں ووٹ بھی اسی جماعت کو دوں گا۔