شارجہ: لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکی ورکروں میں ٹھنڈی جیکٹیں تقسیم

جمعہ 29 جولائی 2016 15:21

شارجہ: لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکی ورکروں میں ٹھنڈی جیکٹیں تقسیم

شارجہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): شارجہ لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکی ورکروں میں گرمی کے موسم میں کام کے دوران استعمال کی جانے والی ٹھنڈی جیکٹیں تقسیم کی گئی ۔ شارجہ لیبر ڈپارٹمنٹ حکام نے گزشتہ دنوں غیر ملکی ورکروں میں آگاہی مہم” ہمیں آپ کی صحت کا خیال ہے “ کا آغاز کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس میں ورکروں کو مڈ ڈے بریک کے قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے اور ایسے مالکان جو ان سے دوپہر کے اوقات میں کام کرنے کے لیئے مجبور کرتے ہیں ان کے خلاف شکایات درج کروانے کے طریقہ کار کا بھی بتایا ۔

لیبر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مہم کو شروع کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ۔ ہمارا مقصد ہے کہ غیر ملکی ورکروں کو سخت گرمی سے بچایا جائے۔ لیبر ڈپارٹمنٹ غیر ملکی ورکروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔