Live Updates

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پانامالیکس کے حوالے سے دائرریفررنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو3اگست کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کردیئے‘

تحریک انصاف برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں اور آف شور کمپنیوں کے خلاف انکوائری کمیشن تشکیل دلوانے کے لیے برطانوی عدالت میں کیس دائرکرنے اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی جانب سے ایک پٹیشن پر دستخطی مہم شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے -ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جولائی 2016 15:20

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پانامالیکس کے حوالے سے دائرریفررنس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-میاں محمد ندیم سے۔29جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پانامالیکس کے حوالے سے دائرریفررنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو3اگست کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں-تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف‘پاکستان پیپلزپارٹی‘عوامی مسلم لیگ اور عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف دائرریفررنس سماعت کے لیے منظور کرلیے ہیں -ان ریفررنسوں پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے شروع نہیں کی جا سکی تھی-الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کے حلف اٹھاتے ہی الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے-الیکشن کمیشن نے چاروں درخواستوں کی جائزہ لیکرسماعت کے لیے منظور کرلی ہیں اورفریقین کو 3اگست کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں -ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم ایک کیس سپریم کورٹ میں دائرکرنے کے لیے بھی تیار کررہی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت کے الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ریفرنس کو طول دینے کی کوشش یا ردکرنے کی صورت میں تحریک انصاف سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کے لیے کیس دائر کرئے گی-ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں اور آف شور کمپنیوں کے خلاف انکوائری کمیشن تشکیل دلوانے کے لیے برطانوی عدالت میں کیس دائرکرنے اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی جانب سے ایک پٹیشن پر دستخطی مہم شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے -ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں انکوائری کمیشن کی تشکیل سے شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم وزیرخزانہ اور وزیراعظم نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ سے متعلق بیان کو بنیاد بنا کر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ایک کیس فائل کرنے کے لیے بھی مشاور ت جاری رکھے ہوئے ہے-برطانوی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اگر تحریک انصاف کی قانونی ٹیم منی لانڈرنگ کے حوالے سے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو شریف خاندان کی برطانیہ میں موجود کئی سو ارب کی جائیدادوں اور کمپنیوں کا وجود خطرے میں پڑجائے گا-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات