ہیلری کلنٹن سے زیازہ امریکی صدارت کا کوئی اہل نہیں۔ باراک اوبامہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 15:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایک کنونشن میں تقریر کے دوران امریکی صدارت کی اُمیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن سے خطاب میں باراک اوبامہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص یا خاتون اور خود مجھ سے بھی زیادہ ہیلری کلنٹن امریکی صدارت کی اہل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن امریکہ کی ایک نئی اُمید ہیں کیونکہ وہ امریکہ کے لیے حقیقی منصوبے رکھتی ہیں۔ باراک اوبامہ نے کنونشن میں شریک افراد کے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی پر کہا کہ نعرے بازی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ ووٹ کریں۔ باراک اوبامہ نے خطاب میں مزید کہا کہ میں امریکہ کے مستقبل کو لیکر پہلے سے بھی زیادہ پُر اُمید ہوں۔

متعلقہ عنوان :