اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کو مستقل رکن بنانے کا فیصلہ آئندہ سال تک ملتوی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:06

نیویارک/برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سلامتی کونسل کی نشست بھی حاصل نہ کرسکا، جاپان اور برازیل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کو مستقل رکن بنانے کا فیصلہ آئندہ سال تک ملتوی کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان کا اجلاس نیویارک میں ختم ہوگیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاپان، برازیل اور بھارت کے نمائندوں کا نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے پر اتفاق نہ ہوسکا اور فیصلہ آئندہ سال تک ملتوی کردیا گیاہے۔