سینٹ نے اوکاڑہ فارمز کے کسانوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ کی منظوری دے دی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) سینٹ نے اوکاڑہ فارمز کے کسانوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کی چیئرپرسن کی طرف سے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے اس معاملہ پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے تحریک پیش کی کہ فنکشنل کمیٹی کی رپورٹ کو زیر غور لایا جائے اور منظور کیا جائے۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے رپورٹ کی منظوری دیدی۔