سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی تین رپورٹیں پیش کی گئیں

جمعہ 29 جولائی 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء )سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی تین رپورٹیں پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن ویز کے ڈیزائن میں نقائص سے متعلق اٹھائے گئے معاملے‘ سینیٹر چوہدری تنویر خان کی جانب سے پولی کلینک اور پمز کے امور میں بدانتظامی سے متعلق اٹھائے گئے معاملے اور اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں اور خاص طور پر ہاتھی کی حالت زار سے متعلق اٹھائے گئے معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔