سینٹ میں انسانی سمگلنگ سے متعلق تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی گئی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) سینٹ میں انسانی سمگلنگ سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان میں تحریک سینیٹر عتیق شیخ نے پیش کی انہوں نے اپنی تحریک کی منظوری کے لئے دلائل دیئے جنہیں چیئرمین میاں رضاربانی نے قبول کرتے ہوئے تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی اور کہا کہ تاریخ اور وقت کا تعین بعد ازاں کیا جائے گا۔