ماں کی ممتا سے محروم ننھے عبداللہ کو نانی کا پیار مل گیا، عدالت کا عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم

جمعہ 29 جولائی 2016 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) ماں کی ممتا سے محروم ننھے عبداللہ کو نانی کا پیار مل گیا ۔ کراچی کی عدالت نے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ کراچی کی عدالت نے ننھے عبداللہ کو نانی کے حوالے کر دیا۔ عبداللہ کی نانی نے درخواست دائر کر رکھی تھی کہ نواسے کو میرے حوالے کیا جائے جس میں بہتر انداز میں پرورش کر سکتی ہوں۔

(جاری ہے)

عبداللہ کے والد چوہدری اقبال دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور وہ بچے کولینے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے جس پر عدالت نے عبداللہ کو اس کی نانی کے حوالے کر دیا اور تحریری طور پر یہ ضمانت لی ہے کہ جب بھی عدالت بلائے بچے کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عبداللہ کی حوالگی کیلئے اس کے والد چوہدری اقبال نے بھی درخواست دائر کر رکھی تھی مگر وہ بعد میں خود ہی عبداللہ کی نانی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ عدالت نے عبداللہ کی نانی کو اس بات پر بھی پابند کیا ہے کہ عبداللہ کے والد چوہدری اقبال جب چاہئیں گے عبداللہ سے ملاقات کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :