ایک شخص کے کہنے پر ذوالفقار علی کو گرفتار کیا گیا، ان کے کیس میں بہت سی خامیاں تھیں‘ پھانسی پر عمل درآمد رکوانے میں حکومتی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں، انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم کی گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 14:59

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے کہا ہے کہ ایک شخص کے کہنے پر ذوالفقار علی کو گرفتار کیا گیا ان کے کیس میں بہت سی خامیاں تھیں‘ پھانسی پر عمل درآمد رکوانے میں حکومتی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں۔ وہ جمعہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں ذوالفقار علی کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

صرف ایک شخص کے کہنے پر ذوالفقار علی کو گرفتار کیا گیا ان کے کیس میں بہت سی خامیاں تھیں اور مقدمے کے دوران مرکزی مجرم نے ذوالفقار علی کیخلاف الزام واپس لے لیا تھا۔ سفیر عاقل ندیم نے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد کی تفصیلی وجوہات آئندہ چند دنوں میں معلوم ہوں گی پھانسی پر عمل درآمد رکوانے میں حکومتی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :