وزیراعظم کی کوششیں رنگ لائیں، ذوالفقار علی کی پھانسی پر انڈونیشیا میں عمل درآمد روک دیا گیا، مریم نواز

جمعہ 29 جولائی 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کوششیں رنگ لائیں اور ذوالفقار علی کی پھانسی پر انڈونیشیا میں عمل درآمد روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں اور انڈونیشیا میں ذوالفقار علی کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی کا کیس بہت پیچیدہ تھا اور ان کے بچنے کے امکانات بہت کم تھے۔