حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب کر دیا ، اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے ‘ عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت گردانتا ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 14:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب کر دیا ہے۔ اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے ‘ عالمی میڈیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت گردانتا ہے ۔

وہ جمعہ کو تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ایچ ای سی کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 200 ارب کر دیا ہے۔ غربت کا خاتمہ کسی بھی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے۔ وہی میڈیا 3 سال پہلے شور مچا رہا تھا کہ پاکستان دنیا کا خطرناک ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 2018ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گی۔ ہمارا ہدف اقتصادی غربت کے ساتھ ذہنی غربت کو بھی ختم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :