معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے بھارتی ٹی وی اینکر کو500 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 14:48

معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے بھارتی ٹی وی اینکر کو500 کروڑ روپے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے ہتک عزت پر بھارتی ٹی وی اینکر پر 500 کروڑ روپے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ذاکر نائیک نے مبینہ طور پر ہتک عزت کرنے پر ارناب گوسوامی سمیے ٹی وی چینل کے دیگر عہدیداران کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔ انڈیا ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق ذاکر نائیک کے وکیل مبین سالکر نے ارناب گوسوامی،ٹائمز ناؤ کی بیوروچیف میگھا پرساد، ٹائمز ناؤ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اویناش، ٹائمز گلوبل براڈکاسٹنگ ڈاٹ کو لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل، اور ٹائمز گلوبل براڈکاسٹنگ ڈاٹ کو لمیٹڈ کو یتک عزت کا نوٹس جاری کیا۔

ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا کہ ارناب گوسوامی نے اپنے معروف ٹی وی شو دی نیوز آور ڈیبیٹ میں عوام کی نظروں میں ذاکر نائیک کی عزت کو کم کرنے اور اسے ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ارناب گوسوامی کو مخاطب کرتے ہوئے ذاکر نائیک کے وکیل نے اپنے نوٹس میں کہا کہ آپ بھی جان بوجھ کر میرے موکل کی ہتک عزت کی ۔ آپ نے اور آپ کے ٹی وی چینل نے سچ جانتے ہوئے بھی جان بوجھ کر سچ کو دبایا اور میرے موکل کے خلاف نفرت آمیز مہم کا آغاز کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میرا موکل (ذاکر نائیک) آپ کے اس رویے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تعین کرنے کی حالت میں نہیں ہے تاہم اب تک کے نقصان کا تخمینہ 500 کروڑ روپے سے کسی طور کم نہیں ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گوسوامی اور ٹائمز ناؤ سے اپنے خلاف بیان دینے پر معذرت طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :