پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول پارٹنرز کا ضلعی رابطہ اجلاس کل منعقد ہوگا

جمعہ 29 جولائی 2016 14:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول پارٹنرز کا ضلعی رابطہ اجلاس ( ہفتہ )راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اٹک ، بھکر ، چکوال، گجرات، جہلم،خوشاب،منڈی بہاؤالدین،میانوالی،راولپنڈی اور سرگودھا کے اضلاع سے 620سکولوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

چےئرمین پیف قمرالاسلام راجہ اور مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود سمیت مختلف پروگرام ڈائریکٹرز اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلا س کے انعقاد کا مقصد تعلیمی شراکت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن ووچر سکیم کے14واں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ا س امتحان میں 36اضلاع کے 1084پارٹنر سکولوں کے43ہزار752طالب علموں نے شرکت کی۔امتحانی نتائج کو پیف کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :