سکول سربراہان کو بارش سے متاثرہ عمارتوں کی فوری تعمیر ومرمت کرانے کی ہدایت

تعمیرومرمت نہ کرانیوالے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی بھی کی جائیگی ‘ ای ڈی او ایجوکیشن

جمعہ 29 جولائی 2016 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) مون سون میں بارش سے متاثرہ سکولوں کی عمارتوں کا معاملہ، ای ڈی او ایجوکیشن نے سکول سربراہان کو متاثرہ عمارتوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں تعمیرومرمت کرانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی جان ومال کا تحفظ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے مون سون میں بارش سے متاثرہ سکولوں کی عمارتوں کی فوری تعمیرومرمت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ای ڈی اوایجوکیشن نے سکول سربراہان کومتاثرہ عمارتوں کی نشاندہی اور انھیں گرمیوں کی تعطیلات میں مرمت کرانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔سیکرٹری سکولزایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے صوبہ بھرکے ای ڈی اوز کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔متاثرہ عمارتوں کی تعمیرومرمت نہ کرانے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی ۔ ای ڈی اوایجوکیشن طارق رفیق کا کہنا ہے کہ بچوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :