دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں کی لندن میں ملاقات

جمعہ 29 جولائی 2016 14:35

دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں کی لندن میں ملاقات

لندن: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابوظہبی کے کراؤن پرنس اور ڈپٹی کمانڈر آف دی آرمڈ فورسسز شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر سرکاری طور پر اَپلوڈ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ دونوں حکمرانوں کے درمیاں میٹنگ ایک آرام دہ اور پر سکون ماحول میں ہوئی ۔ شیخ محمد بن زید النہیان زید ریڈ شرٹ اور فارمل جینز پہنے ہوئے تھے ۔شیخ محمد بن راشد المکتوم ڈریس پینٹ اور ڈریس شرٹ زیب تن کیئے ہوئے تھے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم حالیہ دنوں میں لندن میں ہونے والی گھوڑوں کی ریس کےمقابلے ” گوڈ ووڈ کپ“ دیکھنے کے لیئے گئے ہوئے ہیں۔