پاکستان ریلوے نے عارضی مزدوروں کی کم از کم تنخواہ بڑھا دی

جمعہ 29 جولائی 2016 14:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے عارضی مزدوروں کی کم از کم تنخواہ بڑھا دی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور اور سکھر ڈویژنوں میں پاکستان ریلوے کے ہزاروں عارضی مزدوروں کی تنخواہ 7ہزار روپے ماہانہ تھی جس پر وزارت ریلوے ماہ جولائی کی تنخواہ 7ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار 531روپے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، ملتان اور پشاور ڈویژن میں عارضی مزدوروں کی اجرت 10ہزار 500مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :