پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘ 35افراد گرفتار

جمعہ 29 جولائی 2016 14:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اسٹرائیک اینڈ سرچ آپریشن کید وران 35 افراد کو گرفتار کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شنواری ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران 35 افراد کو گرفتار لیا گیا ‘گرفتار افراد میں 10 مشتبہ اور 7 افغان باشندے شامل ہیں ‘ پولیس نے پانچ پستول اور منشیات بھی برآمد کی ‘ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :