سامیہ کوغیرت کے نام پرقتل نہیں کیا گیا ‘ ماموں سامیہ

بھانجی کے پاکستان جانے کے 4روز بعد ہارٹ اٹیک کی اطلاع آئے تھی ‘ماموں

جمعہ 29 جولائی 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) سامیہ شاہدکے ماموں عمران واحدنے دعویٰ کیاہے کہ اسکی بھانجی کوغیرت کینام پرقتل نہیں کیاگیاوہ فطری موت کاشکارہوئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سامیہ کی والدہ اب بھی جہلم ہی میں مقیم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری بھانجی کوغیرت کینام پرقتل نہیں کیاگیا۔ماموں عمران واحد نے بتایا کہ بھانجی کے پاکستان جانے کے 4روز بعد ہارٹ اٹیک کی اطلاع آئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سامیہ کا نکاح پہلے ہوچکا تھا ، ایک نکاح پردوسرانکاح کیسے ہوسکتا ہے؟ماموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بھانجی کی گرومنگ کرکے شادی برطانیہ میں قیام کیلئے کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :