2018ء تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا‘ خواجہ آصف

جمعہ 29 جولائی 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2018ء تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا‘ بجلی پیداوار کے جاری منصوبوں سے 11 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ 2018ء تک لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2014ء سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعت کو بھی بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 7 ہزار سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے ہم بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کو ختم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 22 ہزار سے 23 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب ریکارڈ کی گئی اگر 2018ء تک یہ طلب 3 سے 4 ہزار میگاواٹ بڑھ بھی جاتی ہے تو پھر بھی ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔

متعلقہ عنوان :