طورخم گیٹ کو بابِ پاکستان کا نام دیدیا گیا

جمعہ 29 جولائی 2016 14:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام طورخم گیٹ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گیٹ کی تعمیرات مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، مذکورہ تاریخی راستہ دونوں ممالک کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی پرچم صبح چھ بجے لہرایا جائیگا جو گیٹ کے کھلنے کی نشاندہی کریگا ‘ پاکستانی پرچم کو شام میں 7 بجے سرنگوں کر دیا جائے گا، جس کا مقصد لوگوں کو گیٹ کے بند ہونے کی اطلاع دینا ہے جس کے بعد آمد ورفت معطل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :