سامعہ شاہد قتل کیس ، سابق شوہر چودھری شکیل بیان ریکارڈ کروانے تھانہ منگلہ کینٹ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 14:20

جہلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ سامعہ شاہد کے سابق شوہر چودھری شکیل پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانہ منگلہ کینٹ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چودھری شکیل کا کہنا ہے کہ سامعہ میری منکوحہ تھی ، ہماری طلاق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری پاس سامعہ کے میری ہی بیوی ہونے کے ثبوت موجود ہیں جبکہ سامعہ کے شوہر ہونے کے دعویدار کاظم کے پاس کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اپنے بیان میں چودھری شکیل نے مزید کہا کہ کاظم کا سامعہ کے قتل میں ہاتھ ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ سامعہ شاہد کے قتل کیس میں چودھری شکیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :