ریاض اور قصیم کے درمیان 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلائی جائے گی: ایس اے آر

جمعہ 29 جولائی 2016 14:19

ریاض اور قصیم کے درمیان 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلائی جائے ..

ریاض: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): سعودی عرب ریلوے کمپنی ( ایس اے آر) نے اس سال کے آخر تک سعودی دار الحکومت ریاض سے القصیم تک 200کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کا آغاز کر نے کا اعلان کیاہے ۔ ایس اے آر نے اس ٹرین کی پچھلے ہفتے سے آزمائش کرنی شروع کر دی ہے ۔ ٹرین کو سعودی عرب کی پہلی فاسٹ ٹریک ٹرین ہونے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔

ایس اے آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاض سے القصیم تک پہلی دفعہ چلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس ٹرین کے سٹاپ میں حائل اور الجوف کو بھی شامل کیا گیاہے۔ ٹرین سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید اور تیز ترین سہولت میسر آئے گی۔ بچھائی جانے والی ریلوے لائن کی لمبائی 1250کلومیٹر ہے ۔ ٹرین کے متوقع اسٹیشنوں میں ریاض ، المجامعہ ، القصیم، حائل، الجوف، اور القریات شامل ہیں۔ ٹرین 280میٹر لمبی اور 440مسافروں کی کنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وائی فائی، کھانے کی ٹیبل، کنٹرول بٹن، خاص سیٹیں،اور بہترین کھانا بھی دیا جائے گا۔نئی ٹرین کے آغاز سے ریاض اور القصیم کے درمیان فاصلہ دو گھنٹے کم ہو جائے گا۔