اسلام آباد ٹینس ایسو سی ایشن کے 5نوجوان کھلاڑی دو ہفتوں کی تربیت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

جمعہ 29 جولائی 2016 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد ٹینس ایسو سی ایشن کے 5نوجوان کھلاڑی دو ہفتوں کی تربیت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سید دلاور عباس کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر انیل کھنہ نے ا پنے دورہ پاکستان کے دوران ٹینس کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں نئی دہلی میں کھنہ ٹینس اکیڈمی میں تربیت کیلئے خصوصی دعوت نامہ دیا تھا جس پر اسلام آباد ٹینس ایسو سی ایشن نے پانچ با صلاحیت کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کو نئی دہلی بھجوایا جن میں محمد سید، ماہا سید، بلال عاصم ، عادل علی خان اور عبد السمیع شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں حسن سید اور ثوبیہ عاصم شامل ہیں ۔

دلاور عباس نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی نئی دہلی میں دو ہفتوں تک ٹرئینگ کروائی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کی 12اگست کو وطن واپسی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :