لاہور : مال روڈ پر ایک ہوٹل کے کمرے سے لڑکی کی لاش برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 14:14

لاہور : مال روڈ پر ایک ہوٹل کے کمرے سے لڑکی کی لاش برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : لاہور کے علاقہ مال روڈ پر ہوٹل کے کمرے سے ایک لڑکی کی لاش بر آمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 25 سالہ رابعہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی نے خود کُشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ عنوان :