پانامہ لیکس ، الیکشن کمیشن وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 3 اگست کو سماعت کرے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 13:50

پانامہ لیکس ، الیکشن کمیشن  وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 3 اگست کو سماعت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : پانامہ لیکس پر الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز دائر کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو 3 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک نے پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔