فلم میں بولا گیا ڈائیلاگ بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کو مہنگا پڑ گیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 13:29

فلم میں بولا گیا ڈائیلاگ بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کو مہنگا پڑ گیا، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ارشد وارثی نے اپنی آنے والی فلم دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا کے ٹریلر میں مبینہ طور پر ایک شخصیت سے منسوب ڈائیلاگ بولا جو ان کے گلے کو طوق بن گیا ہے۔ ارشد وارثی نے بھی ممبئی مرر کو ان تمام خبروں کی تصدیق کی اور بتایا کہ سب والمیکی کی کہانی سے آگاہ ہیں۔

جبکہ فلم کی کہانی لکھنے والوں نے بھی ان کے سچ پر بہت تحقیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ فلم کا کوئی بھی ڈائیلاگ اتنا متنازعہ ہو سکتا ہے تو میں کبھی ایسا ڈائیلاگ یا ایسا سین عکسبند نہ کرواتا۔ ارشد وارثی کے سنت والمیکی سے متعلق ڈائیلاگ بولنے پر والمیکی سماج میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر وادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر منیش، اور پروڈیوسر کشور اروڑا اور شرین کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ فلم میں بولے گئے ڈائیلاگ سے کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ درخواست گزار نے مقدمے میں فلم کی نمائش اور ریلیز کو روکنے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ارشد وارثی کے مطابق انہیں جان سے مارنے ، ٹکڑے کرنے اور زندہ جلائے جانے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اس فلم کو سینسر بورڈ نے محض دو سین کے علاوہ کلئیر قرار دیا ہے، فلم کی ریلیز سے قبل ہم مذکورہ کمیونٹی کو ایک معذرت خواہانہ پیغام بھی ارسال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :