شارجہ :پولیس نے بم کی اطلاع پر مشرق بلڈنگ کو خالی کروالیا گیا

جمعہ 29 جولائی 2016 13:28

شارجہ :پولیس نے بم کی اطلاع پر مشرق بلڈنگ کو خالی کروالیا گیا

شارجہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): شارجہ کے علاقے القاسمی کے رہائشیوں میں مشرق بلڈنگ میں بم کی اطلاع پر پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کنٹرول روم میں نامعلوم شخص نے فون کر کے رات دس بجے اطلاع دی کہ عمران ٹاور کی استقبالیہ پر بم رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے اطلاع ملتے ہیں القاسمی علاقے میں مشرق بلڈنگ اور اس سے ملحقہ عمارتوں کا خالی کروالیا۔ سی آئی ڈی ، بم ڈسپوزل سٹاف اور سول ڈیفنس کے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ بم ڈسپوزل نے ایک گھنٹے بعد عمار تکو کلئیر کر دیا اور بتایا کہ کنٹرول روم کو ملنے والی اطلاع جھوٹی تھی۔ پولیس نے کال کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ۔