بھارتی وزیر داخلہ دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردانہ حملوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی پرتشدد کارروائیوں کے دستاویزی ثبوت بھی پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ،بھارتی میڈیا

جمعہ 29 جولائی 2016 13:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اپنے دورہ پاکستان کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جانے والی تشدد کارروائیوں کے بارے میں پاکستانی حکام کو دستاویزی ثبوت بھی فراہم کریں گے جبکہ دورے کے دوران دہشت گردی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے دوران سرحد پار سے دراندازی اور بھارت میں دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ اپنے دورے کے دوران اس بات پر زور دیں کہ پاکستان ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے ایسے دستایزاتی ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے تشدد واقعات کے حوالے سے ہیں ،ان دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :