ایف آرز اور فاٹا کے متنازعہ علاقوں میں تعلیم ، صحت ، لائیو سٹاک سمیت پانچ سو سے زائد محکموں کے ہزاروں ملازمین کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے

جمعہ 29 جولائی 2016 13:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) ایف آرز اور فاٹا کے متنازعہ علاقوں میں تعلیم ، صحت ، لائیو سٹاک سمیت پانچ سو سے زائد محکموں کے ہزاروں ملازمین کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی ہے ۔ ایف آر بنوں کے 225سکولوں ، ایک ڈگری کالج ، مہمند ایجنسی کے متنازعہ علاقوں کے 41سکولوں ، اورکزئی کے سات اور ایف آرز ٹانک کے بائیس تعلیمی اداروں کو صوبائی حکومت کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان تعلیمی اداروں میں بائیس ہزار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ دو ہزار عملے کی خدمات بھی صوبائی حکومت کے حوالے کر دی ہے ۔ جبکہ دیگر محکموں کے ملازمین کی خدمات بھی صوبے کے حوالے کردی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت اورفاٹا سیکرٹریٹ کے درمیان ان متنازعہ علاقوں میں واقعہ اداروں پر معاملات طے پاگئے ہیں ۔جس کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ نے اسے صوبائی حکومت کے حوالے کردیا ہے ۔ اب تنخواہوں کی ادائیگی وغیرہ صوبائی حکومت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :