جدہ: 200سعودی خواتین کو بغیر محرم کے سفر کرنے کے اجازت نامے جاری کیئے گئے

جمعہ 29 جولائی 2016 12:57

جدہ: 200سعودی خواتین کو بغیر محرم کے سفر کرنے کے اجازت نامے جاری کیئے ..

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) : سعودی عدالتوں نے پڑھائی ، علاج اور سیاحت کی غرض سے 200سعودی خواتین کو بغیر محرم کے سفر کرنے کی اجازت دی۔ اس سال 350خواتین نے سعودی عدالتوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر اکیلے سفر کرنے کی اجازت طلب کی تھی ۔ جن میں سے250خواتین کو اجازت ملی ۔جبکہ 100خواتین کو اجازت نہیں مل سکی۔ حقوقِ انسانی کی تنظیم نے 100خواتین کو اجازت نہ ملنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سعودی عرب میں گارڈین کی غیر موجودگی میں عدالتوں سے اجازت نامے لیکر اندرونِ ملک یا بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے ۔ عدالتوں نے کچھ بیوہ خواتین کو سفر کی اجازت دی جن کے بیٹے ان کو کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔ خواتین نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر وں کا انتقال ہو چکا ہے ۔ اور ان کے بچے انہیں اکیلے سفر کرنے سے منع کر رہے ہیں۔ عدالت کسی خاتون کے قانونی گارڈین نہ ہونے کی صورت میں اپنا فیصلہ دے سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :