قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 12:56

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کا بیان آج پولیس کے سامنے ریکارڈ کیا جانا تھا تاہم مفتی عبد القوی سی پی او آفس میں پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں مفتی عبد القوی کا تحریری بیان لیا جائے گا۔ مفتی عبد القوی کی رہائش گاہ پر تفتیشی ٹیم، 14 نکاتی سوالنامہ لیکر پہنچی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موصول ہونے والا سوالنامہ 6 سوالات پر مشتمل ہے جس میں قندیل بلوچ اور ان کے عزیزو اقارب سے تعلقات اور رابطوں سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا جواب دینے کے بعد مفتی عبد القوی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس بھی متوقع ہے جس میں وہ پولیس کو دئے گئے اپنے بیان سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :