شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی شوہر کی اجازت سے ہوئی ہے ‘ سعدیہ امام

جمعہ 29 جولائی 2016 12:41

شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی شوہر کی اجازت سے ہوئی ہے ‘ سعدیہ امام
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی شوہر کی اجازت سے ہوئی ہے ، اگر وہ مجھے منع کر دیتے تو میں کبھی بھی دوبارہ شوبز میں نہ آتی ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد شوہر کا اصل گھر اسکا سسرال ہوتا ہے جہاں اس کو اپنے شوہر کی مرضی کے مطابق چلنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کو زندگی کا اچھا جیون ساتھی ملے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے جو تصور کیا تھا مجھے اس سے اچھا لائف پارٹنر ملا ہے جو میری ہر چھوٹی چھوٹی چیز کا خیال رکھتا ہے۔ سعدیہ امام نے کہا کہ میں خود کو صرف ٹی وی تک محدود رکھنا چاہتی ہوں جبکہ ابھی تک شوہر اور گھر والوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی بھی پابندی ہے اور ویسے خود بھی میری دلچسپی ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری شوبز سے وابستہ تمام شادی شدہ لڑکیوں کو نصیحت ہے کہ وہ اپنا گھر بسانے کے لئے اپنے شوہر اور سسرال والوں کی مرضی کے مطابق زندگی ڈھا لیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ہر ظلم و جبر کو برداشت کریں ۔