لاہور کے پرائیویٹ تھیٹروں میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز

جمعہ 29 جولائی 2016 12:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) لاہور کے پرائیویٹ تھیٹروں میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الفلاح تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” ناگن “ تماثیل میں اسٹیج ڈرامہ ” عشق تیرا پیار “ ،شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” آج پیار کا موسم “ اور محفل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” دیسی میم ولائتی نکھرے “ پیش کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر تھیٹروں میں پرانے اسٹیج ڈرامے ہی زیر نمائش ہیں جن میں ناز تھیٹر ، باری تھیٹر اور الحمراء شامل ہیں ۔